کمٹہ 7/اگست (ایس او نیوز) کمٹہ کی مشہور و معروف شخصیت، آئیڈیل ایجوکیشن ٹرسٹ کے بانی اور عوامی خدمتگار جناب ابراہیم صاحب مختصر علالت کے بعد مینگلورو اسپتال میں انتقال کرگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ان کی عمر 87 سال تھی۔ منگل کو کمٹہ قبرستان میں ہی نماز جنازہ ادا کرکے وہی تدفین کی جائے گی۔
جناب ابراہیم صاحب کمٹہ میں سماجی کارکن کے ساتھ ماہر تعلیم کی حیثیت سے مانے جاتے تھے۔ نئی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے آپ نے اپنے آپ کو اس کام کے لئے وقف کردیا تھا۔ کمیونٹی سروس کے ساتھ نوجوانوں کو متحد رکھنے اور امن وامان اور بھائی چارگی کو فروغ دینے میں پیش پیش رہتے تھے۔
ایک روز قبل یعنی اتوار کو ہی ان کی اہلیہ اصغر بانو کا انتقال ہوا تھا۔ جس کے بعد آج پیر کو ابراہیم صاحب بھی چل بسے۔
اولادوں میں ان کو ایک فرزند اور ایک دختر ہیں، دونوں کی شادی ہوچکی ہیں۔ ایک ساتھ والد اور والدہ کے انتقال سے دونوں گہرے صدمے میں ہیں۔
ابراہیم صاحب کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی ان کے مکان پر لوگ جمع ہونے شروع ہوگئے۔ کمٹہ کے مسلم لیڈران نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے حق میں دعائے مغفرت کی ہیں۔ اللہ انہیں اور ان کی اہلیہ دونوں کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ امین۔